22 اکتوبر 2014 - 10:16
سعودی عرب نےایک پاکستانی شہری کا سرقلم کردیا

سعودی عرب نے منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا ہے۔سعودی عرب میں رواں برس 58 افراد کے سرقلم کیے جا چکے ہیںجبکہ گذشتہ برس 78 افراد کے سرقلم کئے گئے تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب نے منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا ہے۔سعودی عرب میں رواں برس 58 افراد کے سرقلم کیے جا چکے ہیں۔منگل کے روز موت کی سزا پانے والے پاکستانی شہری کا نام باز محمد گل محمد تھا اور اس پر الزام تھا کہ اس نے سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ باز محمد گل محمد کو سعودی عرب کے مشرقی شہر خوبار میں سزا دی گئی۔ ماورائے عدالت ہلاکتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کرسٹوف ہینز نے سعودی عرب میں مقدموں کی سماعت کو انتہائی غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بعض اوقات تو ملزموں کو اپنے دفاع کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ سال 78 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2012 میں بھی سعودی عرب کی اسلامی مملکت میں 78 افراد کے سر قلم کر کے موت کی سزا دی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے 2000 میں سر قلم کیے جانے والے افراد کی تعداد 79 بتائی تھی۔

.......

/169